تازہ ترینتحریکخبریں

فارنزک رپورٹ کے مطابق عمران خان پر 3 سمت سے فائر کیے گئے : مشیر داخلہ پنجاب

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اور فارنزک ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان  پر 3 حملہ آوروں نے مختلف سمتوں سے فائر کیے۔

 عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ غیرمصدقہ رپورٹس کی بنیاد پر رپورٹنگ کرنا حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے ، جےآئی ٹی اورفرانزک ٹیم کی رپورٹ کے مطابق عمران خان پر3 حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی تحقیقات اورفارنزک رپورٹ جلد عدالت میں جمع کروائیں گے ، اب تک سامنے آنے والے مصدقہ حقائق وہ چند روز پہلے خود میڈیا کو آگاہ کر چکے ہیں۔

مشیر داخلہ کا کہنا تھاکہ فارنزک رپورٹ میں عمران خان کےسکیورٹی گارڈز کا اسلحہ کلیئر پایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button