تازہ ترینتحریکخبریں

حسین حقانی کا عمران خان کے بیان پر ردِعمل

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

https://twitter.com/husainhaqqani/status/1609591398038134786?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1609591398038134786%7Ctwgr%5E587d81f75c94e2555564895f1aa70cc8cd5264eb%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1177954

ٹوئٹر بیان میں حسین حقانی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر کہوں گا کہ اپنی نا اہلی مانیں، ورنہ لوگ کہیں گے کہ بیچارے سازشی نظریوں کے مارے ایسے شخص کو اپنے زوال کا سبب بتاتے نہیں تھکتے جس کے پاس 11 سال سے نہ کوئی عہدہ ہے، نہ سیاسی جماعت اور نہ کوئی ایجنسی یا فوج ہے، حالانکہ ان کے پاس تو یہ سب تھا۔

دوسری جانب سابق سفیر حسین حقانی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ حسین حقانی کا پاکستانی سیاست سے برسوں سے تعلق نہیں۔ امریکی لابنگ فرم نے ریسرچ کے لیے حسین حقانی کی خدمات حاصل کی تھیں، حسین حقانی ریسرچ پر کسی کو جواب دہ نہیں۔

حسین حقانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرمندگی پی ٹی آئی کے لیے ہے جو حسین حقانی کو اینٹی نیشنل کہتی رہی ۔ حسین حقانی کی پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرنے میں کبھی دلچسپی نہیں رہی۔ حسین حقانی نے 4 کتابیں اور سیکڑوں آرٹیکل لکھے اور وہ اپنا کام جاری رکھیں گے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ ہماری حکومت میں جنرل باجوہ نے حسین حقانی کو ہائر کیا، حقانی کے ساتھ سی آئی اے کا آدمی بھی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button