تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور، غیر ملکی نوجوان منشیات فروش گرفتار

لاہور میں نارکوٹکس سیل نے گلشن اقبال سے غیر ملکی نوجوان منشیات فروش کو گرفتار کرکے 300 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان پولیس انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق گلشن اقبال نارکوٹکس سیل نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر نائجیرین باشندے چوگیزی میتھیو کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ 300 گرام ہیروئن کی سپلائی دینے جا رہا تھا۔

پولیس نے ملزم سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسنین حیدر کے مطابق منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button