تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کے بیشتر ارکان دوسری پارٹیوں میں جانا چاہتے ہیں : ناصر موسیٰ زئی

 تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرنے والے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

ناصر موسیٰ زئی نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے 50 فیصد اراکین استعفیٰ نہیں دینا چاہتے ، دوسری پارٹیوں میں جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سبز باغ دکھائے، محسنوں پر خودکش حملہ کیا، اسد قیصر نے پارٹی نہ چھوڑنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

ناصر موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کے حق میں نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے دو روز قبل مجھے واٹس ایپ پر تھریٹ الرٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ناصر موسیٰ زئی نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی سے ملاقات کی اور  جلد جے یو آ ئی میں شمولیت کااعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button