تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس میں تکرار

منگلا یونٹ 5 اور 6 کی تجدیدی کی تقریب کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے درمیان تکرار ہو گئی ۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کئی مرتبہ بولنے کی کوشش کی۔ خطاب کے اختتامی کلمات کے دوران بھی وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار کچھ کہنے لگے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے مخاطب ہو کر کہا کہ ذرا بیٹھ جائیں، پلیز !

دوبارہ بولنے پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ سے بات کریں گے۔ دوبارہ خطاب کی کوشش پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر پھر بول پڑے ۔ بار بار خطاب میں مداخلت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف غصے میں آ گئے۔

اس دوران شہباز شریف انہیں تاکید کرتے رہے کہ وزیرِ اعظم صاحب! بیٹھیں، آپ سے بات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button