تازہ ترینخبریںپاکستان سے

پی ڈی ایم کی نامزدگی نہ ہوتی تو عمران کبھی پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نہ بناتے : چوہدری سالک حسین

مسلم لیگ ق کے رہنما ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد نہ کرتی تو عمران خان کبھی انہیں وزیرِ اعلیٰ نہ بناتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کا ساتھ دینا مسلم لیگ ق کا اندرونی فیصلہ تھا۔ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی نے پارلیمانی ممبران کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا ۔ اس فیصلے کے تحت چوہدری پرویز الہٰی کو پی ڈی ایم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے منتخب کرنا تھا۔

ق لیگ کے رہنما، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم کو دی گئی زبان پوری کرنے کا کہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button