تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کی پنجاب میں طلبہ یونینز کی فوری بحالی کی ہدایت

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر اصغر زیدی نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر اصغر زیدی نے جی سی یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا سٹڈیز کو ارشد شریف سکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

وائس چانسلر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ ارشد شریف سکول آف جرنلزم میں تحقیقاتی صحافت اور صحافتی اقدار کی تعلیم پر توجہ دی جائے گی۔

اصغر زیدی نے کہا کہ کیمپس میں ارشد شریف سکول آف جرنلزم کی ایک نئی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی۔

عمران خان نے پنجاب میں طلبہ یونینز کی فوری بحالی اور گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button