تازہ ترینتحریکخبریں

گنڈاپور کیخلاف مقدمات کے اخراج کا تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کے اخراج کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریر کیا ہے۔فیصلے بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمےکی تفتیشی افسران نے شواہد نہ ہونےکا اعتراف کیا، کچھ تفتیشی افسران نے شواہد یو ایس بی میں ہونےکا بیان دیا لیکن کہا کہ ٹرانسکرپٹ نہیں ہے۔

فیصلے میں لکھا ہے کہ کسی بھی ایف آئی آر میں ملزم کے خلاف دوران احتجاج اسلام آباد میں داخل ہونے کا الزام نہیں، ملزم کے خلاف یہ الزام ہے کہ اُس کے اکسانے پر اسلام آباد میں مظاہرین اکٹھے ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم کے خلاف اسلام آباد میں اشتعال انگیز تقریر کے شواہد نہیں ہیں لہذا اخراج مقدمہ کی درخواستیں ملزم کی حد تک منظور کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button