تازہ ترینخبریںدنیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو افغان ہم منصب کا فون ، پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی مذمت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے افغان ہم منصب نے رابطہ کرکے کابل حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کے افغان ہم منصب امیر خان متقی نے فون پر رابطہ کیا اور کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی پر حملے کی مذمت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی مشنز اور سفارتی عملےکی سکیورٹی بڑھانے اور حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button