تازہ ترینخبریںدنیا

امریکی ریپر کین ویسٹ کا 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

مشہور امریکی ریپر کین ویسٹ نے 2024 میں امریکی صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

کین ویسٹ جو قانونی طور پر اپنا نام Ye سے بدل چکے ہیں، نے سوشل میڈیا پر صدارتی مہم کے لوگو کی ویڈیو جاری کی۔

کین ویسٹ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ان کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے۔

امریکی ریپر نے یہ دعویٰ اس وقت کیا جب گزشتہ دنوں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گالف کلب میں گئے تھے۔

کین ویسٹ اس سے قبل بھی 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کا حصہ بن چکے ہیں جس میں انہیں ناکامی کا سامنا ہوا اور وہ محض 70 ہزار ووٹ حاصل کرسکے۔

کین ویسٹ کے مطابق جب انہوں نے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ان کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے چلاتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر شکست کھانے والا ہوں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی 2024 کے صدارتی انتخابات کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔

کین ویسٹ کو حالیہ برسوں میں متعدد تنازعات کا سامنا ہوا جس کے بعد متعدد کمپنیوں نے ان کو اپنی مصنوعات کی مہم کا حصہ بنانے سے انکار کردیا۔

2024 کی صدارتی مہم کے لیے امریکی گلوکار نے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے Milo Yiannopoulos کو اپنا منیجر بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button