تازہ ترینخبریںدنیا

شہباز شریف نے ترک صدر کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ پی این ایس خیبر کا افتتاح کر دیا۔

استنبول شپ یارڈ پر  پی این ایس خیبر کی لانچنگ کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے پی این ایس خیبر کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے ہمراہ پاک بحریہ کیلئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز  پی این ایس خیبر کا افتتاح کیا جو پاک۔ترکیہ اسٹرٹیجک پارٹنرشپ میں اہم سنگ میل کا حامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں جو گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز  شریف صدر  طیب اردگان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔

استنبول شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر لانچنگ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button