تازہ ترینخبریںپاکستان

اساتذہ اور بزرگ شہریوں کی عزت و احترام کے حوالے سے تمام سپرٹینڈنٹ جیل کو ہدایات جاری

آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے اساتذہ اور بزرگ شہریوں کے عزت و احترام کے حوالے سے تمام سپرٹینڈنٹ جیل کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔

تمام سپرٹینڈنٹ جیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی استاد کسی کام کے سلسلے میں جیل آئے تو اسکا جائز کام ترجیہی بنیادوں پر کیا جائے۔

تاکہ معاشرے میں استاد کی اہمیت اجاگر ہو اور استاد کا وقار بلند رہے۔

اس کے ساتھ ساتھ قیدیوں کی ملاقات کے لیے آنے والے عمر رسیدہ مرد و خواتین کی عزت و تکریم کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

قیدیوں کی ملاقات کے لیے آنے والے عمر رسیدہ مرد و خواتین کے لئے علیحدہ کاؤنٹر لگایا جائے اور انکی ملاقات ترجیہی بنیادوں پر کروائی جائے۔

تاکہ انھیں انتظار کی زحمت سے بچایا جاسکے۔

عمر رسیدہ قیدیوں کے ساتھ بھی احسن طریقے سے پیش آیا جائے اور انکے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا کہنا ہے کہ ہمارے مذہب نے استاد کو والد کے برابر درجہ دیا ہے اور جو قومیں استاد کا احترام نہیں کرتیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔

بزرگ شہریوں کا احترام زندہ قوموں کی علامت اور ہمارے مذہبی شعاہر کا اہم جزو ہے۔

آئی جی جیل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ عمر رسیدہ قیدی میرے بزرگ ہیں انکی عزت و تکریم کا خاص خیال رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button