تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

شکر ہے آرمی چیف کا عمل مکمل ہوگیا ، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آرمی چیف کی نامزدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ شکر ہے آرمی چیف کا عمل مکمل ہوگیا، میرے خیال میں یہ معاملہ ختم ہوجانا چاہیے، جو سینئر ہے اس کو خود موقع ملنا چاہیے، فوج ہماری طاقت ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں شاہد آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو انگلینڈ کے خلاف سکواڈ میں شامل نہ کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موقع ملنا چاہیے تھا، انہیں سکواڈ میں شامل کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ کوئی کام اکیلے نہیں ہوتا ایک دوسرے کی سپورٹ سے ہی منزل تک پہنچا جاسکتا ہے۔ کے پی، سندھ، بلوچستان کے 500 متاثرین کو رہنے کی چھت فراہم کر رہے ہیں۔ دوسروں کی امداد سے دلی اطمینان ملتا ہے۔

انہوں نے قومی ٹیم سے متعلق کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ورلڈ کپ میں شاہین مکمل فٹ نہیں تھے، اس کی انجری نئی ہے، پرانی انجری نہیں۔ وہ کیچ لیتے ہوئے گرے جس کی وجہ سے انجری ہوئی۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اپنی پینچ سٹرنتھ مضبوط بنانا ہوگی، ریڈ بال اور وائٹ بال کی الگ الگ ٹیم بنانا مشکل ہے۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ اے ٹیم بھی بنائی جانی چاہیے، بینچ سٹرنتھ ہوگی تو سب کو پرفارم کرنا ہوگا۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ شاہین یا بابر نہیں ہیں تو کون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 92 کا ورلڈکپ بھی ہم اسی طرح جیتے تھے۔ جو غلطیاں کی وہ کوچز کو معلوم ہے

فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں میری پسندیدہ ٹیم جرمنی ہے ، انگلینڈ کی ٹیم بھی پسند ہے۔ اپ سیٹ ہونے سے فیفا ورلڈکپ میں جان پڑ گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button