تازہ ترینتحریکخبریں

پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹر لینڈ ہونے پر اعتراض نہیں ، جی ایچ کیو

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے معاملے پر جی ایچ کیو نے خط لکھ دیا۔

جی ایچ کیو نے اپنے خط میں تحریک انصاف کو کہا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد انتظامیہ کی حدود ہے، ان سے اجازت طلب کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹر لینڈ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔جی ایچ کیو کے خط کے ذریعے  تحریک انصاف کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے۔

 تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان کا کہنا ہے کہ 26 تاریخ کو فیض آباد کے مقام پر اجتماع ہوگا، امت مسلمہ کے لیڈر کو گولیاں لگیں لیکن ایف آئی آر نہیں ہوئی۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ اب جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ کی اجازت دے دی، جی ایچ کیو نے اجازت  دے دی اور ڈپٹی کمشنر نے منع کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اپنے الرٹس کے مطابق عمران خان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں، عمران خان کی پُرامن حقیقی آزادی مارچ میں بحفاظت شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال اہم ہے۔

علی اعوان نے کہا کہ جی ایچ کیو کے این او سی کے بعد ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں، جی ایچ کیو کے مراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ سازی ترک کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button