تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی ریلی کی مشروط اجازت ، پریڈگراؤنڈ پر ہیلی کاپٹر نہیں اتار سکیں گے

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ریلی کی مشروط اجازت دے دی تاہم پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈ کرنےکی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پریڈگراؤنڈ انتہائی حساس مقام ہے، پریڈگراؤنڈ میں ہیلی پیڈ موجود ہی نہیں، 36 شرائط وضوابط کے ساتھ مخصوص روٹ سے ریلیوں کو  راولپنڈی پہنچنےکی اجازت ہو گی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چیئرمین کی دستخط شدہ شرائط پر مبنی حلف نامہ کل تک ڈی سی آفس میں جمع کرایا جائے۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ حلف نامہ جمع نہ کرانےکی صورت میں اجازت نامہ منسوخ تصور کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button