تازہ ترینتحریکخبریں

خیبرپختونخوا میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، جعلی ادویات برآمد

خیبر پختونخوا میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری تعداد میں جعلی ادویات برآمد کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

خیبرپختونخوا ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران جعلی ادویات کی فیکٹری کو سیل کر تے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق برآمد شدہ ادویات میں آپریشن کیلئے استعمال ہونے والی نشہ آور دوائیں بھی شامل ہیں جبکہ پکڑی گئی جعلی ادویات پورے ملک کو سپلائی کی جاتی تھیں۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے پشاور میں بلال کالونی رنگ روڈ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کی جان بچانے والی ادویات  کا جعلی ذخیرہ برآمد کر لیا۔

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب اظہر جمال سیمی کے مطابق کارروائی کے دوران جعلی ادویات کی تیاری میں ملوث بین الصوبائی گروہ پکڑا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حبیب الرحمن کی جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری اور اس سے ملحقہ گودام سے جان بچانے والی اور بیہوشی کی جعلی ادویات قبضے میں لے لی گئیں۔

اظہر جمال سیمی کا کہنا تھا کہ برآمد کیے گئے جعلی دواؤں کے ذخیرے میں اینٹی بایوٹکس دوائیں بھی شامل ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button