تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 20 سالہ نوجوان ہلاک

لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 20 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نواں کوٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نواں کوٹ میں اتوار کے روز موٹر سائیکل سوار شہزاد گردن پر ڈور پھرنے سے ہلاک ہو گیا تھا، نوجوان کی ہلاکت کے ذمہ دار ملزمان غلام محی الدین، باسط اور خالد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تحویل سے کیمیکل اوردھاتی ڈور کی چرخیاں اور پتنگیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button