تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

آئی ٹی انڈسٹری میں انقلاب برپا کرنے سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے، زوہیب خان

پاکستان سوفٹ وئیر ہائوسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوہیب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صرف روایتی شعبوں کے ذریعے ملک کی مجموعی قومی آمدن میں اضافہ ممکن نہیں بلکہ اس کیلئے آئی ٹی سمیت دیگر رجحان ساز شعبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ،

آئی ٹی کے شعبے میں گروتھ کیلئے مقامی کمپنیوں کو مراعات دی جائیں اورپیروی کرنے کیلئے آئی ٹی انڈسٹری میں انقلاب برپا کرنے والے کامیاب ممالک سے سٹڈی رپورٹ تیار کرائی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر نامور ماہر معاشیات فیض الحق نے آئی ٹی انڈسٹری کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

زوہیب خان نے کہا کہ دنیا کا مستقبل آئی ٹی سے وابستہ ہے ، ہمارے ہمسایہ ملک سمیت بہت سے ممالک نے دہائیاں پہلے اس کی اہمیت کو سمجھ کر اس پر کام شروع کر دیا تھا اور آج ان کی آئی ٹی انڈسٹریزکی برآمدات اربوں ڈالر سالانہ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آئی ٹی کا بہت ٹیلنٹ اور پوٹیشنل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کا بہترین استعمال اور استفادہ کرنے کی پالیسیاں بنائی جائیں ۔

فیض الحق نے کہا کہ مالی سال 2021 میں آئی ٹی کے شعبے کی ایکسپورٹ میں گروتھ 47 فیصد ، مالی سال 2022 میں 24 فیصد گروتھ تھی لیکن رواں مالی سال میں اس کی ایکسپورٹ کی گروتھ 3 فیصد تک گر گئی جس کی وجوہات تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ،ایف بی آر،اسٹیٹ بینک اورایس ای سی پی کومشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا اور آئی ٹی انڈسٹری کو سہولیات اور مراعات دینا ہوں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button