تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ، جب بلائیں گے جاؤں گا ، فیصل ووڈا

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان جب بلائیں گے میں جاوں گا ۔ 

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ  ارشد شریف قتل کے شواہد ابھی پیش نہیں کیے، یہ تکلیف دہ معاملہ ہے،اس کیس میں گھٹیا قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کا سازش سے  قتل ہوا اور قریب سے گولی ماری گئی، جب تک میں نے پریس کانفرنس نہیں کی تھی پاکستان سویا ہوا تھا۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا فون اور آئی پیڈ نہیں ملا ، جو قتل میں ملوث ہیں وہ طاقتورپلانر اور سمجھدار ہیں ، مجرمان کو پکڑنا چاہیے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتے ہیں ، ہمیں گولی چلانے والے نہیں بلکہ چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے۔

فیصل ووڈا نے کہا کہ مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لے جانا ہے اور عمران خان کو نااہل کروا کے وزیراعظم میں نے نہیں انہی لوگوں نے بننا ہے ، عمران خان پارٹی کے اندر سے صفائی کریں ، وہ میرے لیڈرتھے ، ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،جب بلائیں گے جاؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button