تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کی نااہلی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی

شہری جابر عباس نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں کہ کسی کو نااہل کر سکے،جس بنیاد پر عمران خان کو نااہل قرار دیا گیا وہ آٸین میں موجود ہی نہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ڈیکلریشن پر 120 دن میں ایکشن لے سکتا ہے اس کے بعد نہیں،کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو نااہل کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں ہے بلکہ یہ اختیار الیکشن ٹربیونل کے پاس ہے

دائر درخواست میں کہنا تھا کہ اگر کوٸی جرم ہوا ہے تو اسے متعلقہ فورم پر بھجوانا چاہیے تھا،اس معاملے پر الیکش کمیشن سیشن کورٹ میں استغاثہ داٸر کر سکتا ہے جو اس کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

درخواست استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن نے آئین پاکستان کی غلط تشریح کی ہے،عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کالعدم قرار دے۔

عدالت نے سماعت کے بعد درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button