تازہ ترینخبریںپاکستان

پولیس کا شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو نفری دینے سے انکار

 پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کیلئےایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج اورنفری دینےسے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی نفری راولپنڈی پہنچ گئی۔

تھانہ وارث خان پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج سے انکار کردیا۔

راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو نفری دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےاہلکاروں کی تعداد 2 سوسےزائدہے،2بسوں میں سوار ہیں، پولیس کے انکار کے بعد ایف آئی اے اہلکار واپس لوٹ گئے لیکن 15 سے 20 ایف آئی اے اہلکار متروکہ وقف املاک میں تاحال موجود ہے۔

خیال رہے متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایف آئی اے ، رینجرز سےمددکیلئے خط تحریر کیا تھا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید ، لال حویلی واگزارکرانے کیلئے مدد طلب کی تھی۔

شیخ راشدشفیق کا کہنا ہے کہ لال حویلی کا معاملہ زیر سماعت ہے، بغیر نوٹس کوئی کارروائی غیر قانونی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button