تازہ ترینخبریںسپورٹس

کرکٹ لیجنڈ سنیل گواسکر کی پاکستان ٹیم سلیکشن پر کڑی تنقید

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر کڑی تنقید کی ہے۔

 ٹی وی پروگرام میں پاکستان ٹیم کی سلیکشن پر تنقید کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف 2 سپنرز کھلا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا تھا، پاکستان کا مڈل آرڈر سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف سکواڈ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود اب نمبر تین پر ہیں، اگرچہ وہ رنز بنا رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن درست نہیں۔

سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کر سکتا ہو اور دو شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں، وسیم نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا بھی ہے، اس میں ٹیلنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے پاس تو وسیم کی صورت میں ہاردیک پانڈیا جیسا کھلاڑی ہے، وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button