تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد اچانک مستعفی

وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا ہے۔

احمد جواد نے وزیراعظم کو ارسال کیا گیا اپنا استعفیٰ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ملک کے ساتھ بڑے دھوکے ہوئے، میں کسی دھوکے کا حصہ دار نہیں بنوں گا۔

احمد جواد نے مزید کہا ہے کہ ملک میں سچ کو کفن پہنانے کیلیے کمیشن بنائے جاتے ہیں، ایک اور سچ کو کفن پہنانے کی تیاری شروع ہو چکی ہے، وزیراعظم صاحب، حکمران کے طور پر روز قیامت آپ کوجواب دیناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 75 سال کے بعد بھی ہم غلام ہیں اور غلاموں کی عزت نہیں ہوتی، میں قوم سے اپیل کروں گا کہ وہ سچ کے ساتھ کھڑے ہوں، ملک کو حقیقی آزادی چاہیے، فیصلہ کرنا ہوگا کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔

احمد جواد نے کہا کہ فیصلے کی گھڑی آگئی ہے، عوام اور خاص طور پر نوجوان ضمیر کی آواز سنیں، وزیراعظم شہباز شریف کو اب نئے انتخابات کا اعلان کردینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button