تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

4 نومبر سے قبل نئے انتخابات کی تاریخ لے لیں گے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا اسلام آباد میں تین دن قیام ہوگا امید ہے کہ 4 نومبر سے قبل نئے انتخابات کی تاریخ لے لیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ سیکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے مغرب سے پہلے ختم ہوا کرے گا، 4 نومبر کو اسلام آباد ایچ نائن میں ہمارا قیام ہوگا، لانگ مارچ کا اسلام آباد میں تین دن قیام ہوگا اور عمران خان اتوار کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ہمیں امید ہے 4 نومبر سے پہلے نئے الیکشن کی تاریخ لے لیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے کبھی کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا اور نہ کبھی آرمی چیف اور ڈی جی کا نام لیا، حکومت جانے کے بعد بھی ان سے احترام کا رشتہ رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بڑے پیرائے میں بات کرتے ہیں، انہوں نے لوٹوں کو میر جعفر اور میر صادق کہا، انہوں نے جو کہا سیاسی مخالفین کو مخاطب کرکے کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج ملک کیلیے بہت ضروری ہے، ہم نے ان سے نہیں لڑنا، ڈی جی صاحب کو توسیع سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے، میٹنگز میں مختلف باتیں ہوتی ہیں، سیاق وسباق الگ ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل واوڈا ہمارے دوست ہیں، ان سے اچھے تعلقات اور دوستیاں ہیں، لیکن انہوں نے ہم سے مشورہ کر کے پریس کانفرنس نہیں کی، فیصل واوڈا اگر مجھ سے مشورہ کرتے تو اچھا ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button