Uncategorizedتازہ ترینخبریںدنیا

روس سے لڑاکا طیارے حاصل کریں گے، انڈونیشیا کا دوٹوک فیصلہ

روس میں انڈونیشیا کے سفیر جوزے تاویرس نے کہا ہے کہ روس سے ایس یو35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر قائم ہیں۔

میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جکارتہ کا اس معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، انڈونیشیا کے سفارت کار نے کہا کہ داراصل ہم نے روس سے معاہدہ منسوخ نہیں کیا

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہم ان طیاروں کو حاصل کرنے کے لیے صحیح وقت دیکھیں گے، سفیر جوزے تاویرس نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ روس جدید ترین فوجی اور دفاعی سازوسامان کی فراہمی کے حوالے سے بہترین ذرائع میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ معاہدہ ختم ہوجائے گا لیکن ہمیں ایسا کرنے کے لیے صحیح وقت تلاش کرنا ہوگا۔

انہوں نے معاہدے میں پیش آنے والی مخصوص مشکلات کی وضاحت کرنے سے انکار کردیا، اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہ انڈونیشیا مستقبل میں روس سے لڑاکا طیاروں سمیت دفاعی سازو سامان کی خریداری جاری رکھے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button