تازہ ترینجرم کہانیخبریں

لاہور میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ، کم عمر ملزمان بھی شامل

صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ وارداتیں کرنے والوں میں کم عمر ملزمان بھی شامل ہیں۔

تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں کم عمر ملزمان نے موٹر سائیکل سوار سے موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزمان کے چہرے واضح دکھائی دیتے ہیں اور وہ سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل سوار شہری کے ہاتھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے شہری کو موٹر سائیکل اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے اور جاتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button