تازہ ترینجرم کہانیخبریں

سفاک باپ نے چار سالہ بیٹی نہر میں پھینک دی

اوکاڑہ میں سفاک باپ نے اپنی چار سال کی ذہنی معذور بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔

اوکاڑہ تھانہ چورستہ میاں خان کی حدود میں قربان نامی شخص نے اپنی چار سالہ ذہنی معذور بیٹی عیشا کو نہر میں پھینکا اور اس کے اغوا کا ڈرامہ رچاتا رہا پھر اپنی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کروادیا۔

ریسکیو حکام نے بچی کی لاش باکپتن نہر سے برآمد کرکے اسپتال منتقل کی۔

پولیس حکام کے مطابق شک گزرنے پر بچی کے باپ کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو بیٹی کا ذہنی معذور ہونا برداشت نہیں تھا اور وہ اس سے جان چھڑانا چاہتا تھا۔

ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button