تازہ ترینخبریںپاکستان

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ ، الیکشن کمیشن میں اجلاس جاری

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نااہل ہوں گے؟ کیس عدالت بھیجا جائے گا یا ختم ہو جائے گا؟ الیکشن کمیشن توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج 2 بجے دن سنائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے آج 11 بجے اجلاس طلب کر لیا تھا۔

اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ سیکیورٹی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دے گی۔

اجلاس میں توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے پر بھی حتمی مشاورت کی جائے گی۔

توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر الیکشن کمیشن کے اطراف ایس ایس پی کی نگرانی میں سخت سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن اور اس کے اطراف 1 ایس ایس پی، 5 ایس پیز، 6 ڈی ایس پیز سمیت ساڑھے 11 سو اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button