تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ناروے میں دہشت گردی کے کیس میں مطلوب پاکستانی نژاد شخص گجرات میں ’لاپتا‘

ناروے کا ایک پاکستانی نژاد شہری ایک ہفتے سے زائد عرصے سے لاپتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 26 ستمبر کو دیونہ منڈی کے شہزاد احمد بھٹی نے رحمانیہ پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بھتیجا عرفان قدیر بھٹی اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے گیا تھا۔

جس کے بعد اس نے شہزاد احمد کو ٹیکسٹ میسج کیا کہ وہ بچوں کو اسکول سے اٹھا کر گھر چھوڑ دیں۔

چنانچہ شہزاد احمد نے بچوں کو اسکول سے لے کر گھر پہنچا دیا لیکن جب عرفان بھٹی کو فون کیا تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے بتایا کہ عرفان بھٹی جون میں اپنے 3 بچوں کے ہمراہ گجرات آیا تھا جبکہ اس کے بہن بھائی اور والدہ ناروے میں ہی رہ گئے تھے۔

ان کو لگا کہ عرفان بھٹی ناروے میں دہشت گردی کے ایک کیس کے سلسلے میں اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے کہیں اور فرار ہو گیا ہے۔

ناروے کی پولیس نے رواں سال جون میں اوسلو میں ایک ہم جنس پرست بار میں گولی چلانے کے سلسلے میں عرفان کے لیے بین الاقوامی گرفتاری کے وارنٹ دائر کیے تھے۔

اس کیس میں ایک مشتبہ شخص کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ناروے کے میڈیا کے مطابق عرفان بھٹی کو پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لے رکھا ہے تاہم ضلعی پولیس افسر غضنفر شاہ نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button