تازہ ترینخبریںپاکستان

جنسی ہراسیت کیس : صدر مملکت کا ڈی جی پیمرا کی برطرفی کا حکم

صدرِ مملکت عارف علوی نے جنسی ہراسیت کیس میں ڈی جی پیمرا کی برطرفی اور 25 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

صدرِ مملکت نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جرمانہ بڑھا کر 20 سے 25 لاکھ روپے کر دیا۔

عارف علوی کا کہنا ہے کہ ثابت ہو چکا خاتون ملازم کو زبانی، فحش، جنسی، توہین آمیز تبصروں اور ناجائز مطالبات سے ہراساں کیا گیا۔ جب ایسے کیس بلاشک و شبہ ثابت ہو جاتے ہیں تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال کرتا ہوں۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔ ہراسیت کے خوف کے باعث خواتین کی دب جانے والی اقتصادی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button