تازہ ترینخبریںپاکستان

پی این ایس سی میں پرانے جہازوں کی خریداری گلے کی ہڈی بن گئی

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے 14 سال پرانے جہازوں کی خریداری کا معاملہ گلے کی ہڈی بن گیا۔

اس حوالے سے پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دن قبل لیے گئے مردان جہاز کو سعودی عرب میں تحویل میں لے لیا گیا

ذرائع کے مطابق سعودی بندرگاہ میں جہاز پمپنگ وال کے بیک مارنے سے ٹرمینل میں شٹ ڈاؤن ہوگیا تھا، ایمرجنسی شٹ ڈاؤن نہ ہوتا تو ہزاروں لیٹر کی لائن پھٹ جاتی۔

پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے جہاز تحویل میں لے کر ڈیڑھ لاکھ ڈالر طلب کرلیے، انشورنس کمپنی کی یقین دہانی کے دو روز بعد جہاز کو آج ریلیز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انشورنس کمپنی مذکورہ نقصان ادا کرے گی، جہاز2روز کھڑا رہنے پر ہزاروں ڈالرز کا جرمانہ عائد ہوگا

مذکورہ جہاز کی مرمت کرکے اسے سعودی عرب کی بندرگاہ سے روانہ کردیا گیا ہے، اربوں روپے سےخریدے گئے اس جہاز میں چند ہی دن میں متعدد خرابیاں سامنے آچکی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے 14 سال پرانے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

14سال پرانے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی اور وزارت میری ٹائم کی سفارش پرکیا گیا ہے۔

وزارت میری ٹائم افیئرز کے حکام کا کہنا ہے کہ 14 سال پرانے دو جہازوں کی خریداری 8 ارب روپے میں کی گئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button