تازہ ترینخبریںپاکستان

ایئرچیف مارشل کا جنگی مشقوں کا معائنہ

ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے پاک فضائیہ اور پاک فوج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی مذموم مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہمہ وقت تیار ہے۔ عسکری ڈرونز جدید دور کی جنگوں میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ایئرچیف مارشل نے کہا کہ فضائیہ خطے میں ہونے والی جیو سٹریٹجک پیشرفت سے باخبر ہے، ہم پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button