تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار

شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں ملتا : گوری خان

بھارتی انٹیریئر ڈیزائنر اور  پروڈیوسر گوری خان نے اعتراف کیا ہے کہ شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے انہیں کئی بار کیرئیر کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کے مقبول شو ‘کافی ود کرن’ کے ساتویں سیزن کی بارہویں قسط میں اپنے کیرئیر سے متعلق بات کرتے ہوئے گوری نے کہا ‘شاہ رخ کی بیوی ہونے کی حیثیت سے کئی بار مجھے فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑا ہے’۔

گوری خان نے بتایا کہ ‘کبھی کبھی شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے لوگ میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں لیکن اکثر شاہ رخ کی بیوی ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ کام سے انکار  بھی کر دیتے ہیں’۔

انہوں نے کہا ‘جب بھی کوئی نیا پراجیکٹ شروع ہونے لگتا ہے تو مجھ سے لوگ رابطہ نہیں کرتے، میرے خیال میں لوگ شاہ رخ کی بیوی کے ساتھ کام کرنے کے لیے جڑنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ بہت بڑے سٹار ہیں، شاہ رخ کی بیوی ہونا 50 فیصد  ان کے خلاف جاتا ہے‘۔

خیال رہے کہ گوری خان نے بالی وڈ کے کئی اداکاروں کے گھر کا نقشہ ڈیزائن کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button