تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، اُسے دنیا کی مدد کی ضرورت ہے، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیرِ آب ہے، پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری لانے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، روس کی جنگ کی وجہ سےعالمی سطح پر فوڈسیکیورٹی کو خطرات ہیں۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین جنگ کا فوری خاتمہ چاہتا ہے، روس نے بے شرمی سے یوکرین پر حملہ کیا، روسی صدر پیوٹن نے یورپ کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے یہ جنگ اصول پر ختم ہو کہ کسی خطے پر بزور طاقت قبضہ نہیں کیا جاسکتا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button