تازہ ترینتحریکخبریں

خبردار ، کوئی پارٹی لیڈر مجھے بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے ، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ معلوم ہے پارٹی کے کچھ لوگ سٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں۔

گزشتہ روز عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان دوران اجلاس کور کمیٹی کے کچھ اراکین پر برہم ہوگئے اور پارٹی پالیسیز پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔دوران اجلاس پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کچھ لوگ سٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں۔

 عمران خان نے تنبیہہ کی کہ کوئی انہیں بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے، کور کمیٹی ارکان پارٹی پالیسی کے مطابق ٹوئٹ کریں۔ عمران خان نے پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے شیریں مزاری کو نگراں بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کورکمیٹی ممبران کو احتجاج کے لیے فنانس کے بندوبست کی ہدایت کی اور کہا کہ جلد احتجاج کی کال دینے جا رہا ہوں، تمام تنطیمیں فعال چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button