تازہ ترینجرم کہانیخبریں

دورانِ ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

 اوکاڑہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فرقان بلال کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان نے تھانہ پتوکی کی حدود میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ دیگر 2 ملزمان نے تھانہ چونیاں کی حدود میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔

فرقان بلال نے کہا کہ ملزمان نے رینالہ خورد کے قریب لڑکی کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، گرفتار ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل بھجوا دیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 5 لاکھ روپے، 3 موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button