تازہ ترینخبریںدنیا

چندی گڑھ میں طالبات کی نامناسب ویڈیوز وائرل، لڑکیوں کی خودکشی کی کوشش

شمالی بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کے صدر مقام چندی گڑھ میں یونیورسٹی کی طالبات کی نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے پر ہنگامہ برپا ہوگیا، متاثرین و دیگر سراپا احتجاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر 8 لڑکیوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ نے شدید احتجاج اور ہنگامہ کیا، جس کے بعد پولیس طلب کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکیوں کی مبینہ خودکشی کو افواہ قرار دے دیا۔

ساتھی لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والی طالبہ نے نازیبا ویڈیو بنانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو وائرل کرنے والی زیرحراست لڑکی سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button