تازہ ترینتحریکخبریں

الیکشن کمیشن کا عمران خان، محمود خان و دیگر کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیا ۔

این اے 24 چارسدہ میں تحریک انصاف کے جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ تنبیہ کے باوجود وزیراعلیٰ محمود خان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا گیا، عمران خان کو بطور امیدوار، وزیراعلیٰ کے پی، وزیر قانون فضل شکور اور مشیر معدنیات عارف کو نوٹس جاری کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر چارسدہ نے انہیں 20 ستمبر کو طلب کر لیا۔ ڈی ایم او نے کہا کہ تمام امیدواروں کو یکساں ماحول میسر نہیں آرہا۔ انہوں نے نوٹس میں ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے جواب دینے کی ہدایت کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button