تازہ ترینخبریںسیلاب

یونیسف 9 ملین ڈالرز سے متاثرینِ سیلاب کی بحالی کا کام کریگا

جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یونیسف کے تعاون سے بحالی کے کام کا آغاز کر دیا ہے، بحالی کے کام میں سکولز اور بیت الخلاء کی تعمیر سمیت پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی جانب سے یونیسف کے تعاون سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یونیسف ان علاقوں میں 9 ملین ڈالر کی رقم سے بحالی کا کام کرے گا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کپیٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تباہ ہونے والے سکولوں میں کھیل اور عارضی لرنگ سینٹرز قائم کئے جائیں گے، بچوں کو کتابیں اور یونیفارم مفت فراہم کئے جائیں گے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ بیت الخلاء قائم کرنے کے ساتھ غذائیت کا شکار بچوں کے علاج کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ متاثرین سیلاب کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب سے 62 اموات ہوئیں، ڈیرہ غازی خان کے 85 اور راجن پور کے 18 سکولوں کی عمارتوں کو نقصان پنہچا، 43 بنیادی مراکز صحت تباہ ہوئے اور نہروں کو 431 مقامات پر کٹ لگے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button