تازہ ترینخبریںصحتپاکستان

حکومت کا پیرا سیٹا مول کی قیمت بڑھانے سے انکار

وفاقی حکومت نے بخار کیلئے استعمال ہونے والی دوا پیرا سیٹا مول (پینا ڈول) کی قیمت بڑھانے سے انکار کردیا۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سربراہی میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اہم اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عاصم رؤف سمیت دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ اجلاس کے دوران ملک میں پیراسٹامول دوا کی دستیابی اور فارما انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا۔  فارما  کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر صحت سے پیراسٹامول کی فی گولی کی قیمت میں 98 پیسے اضافہ کر کے دو  روپے 68 پیسے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔وزیر صحت  نے  اضافے سے صاف انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر پیراسیٹامول گولی کی قیمت میں فوری اضافہ ممکن نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button