تازہ ترینتحریکخبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منظور کرلی

بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آبا دہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ضمانت منظور کر لی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بغاوت کے کیس کو  تو یہ عدالت مانتی ہی نہیں ، جس کا دل کرتا ہے دوسرے کو غدار کہہ دیتا ہے،گزشتہ اور موجودہ حکومت نے بغاوت کے مقدمات بنائے ۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے ٹرائل کورٹ نے ایک کے علاوہ باقی سب دفعات ختم کیں ،  کیا آپ نے کبھی ٹرائل کورٹ کے اس آرڈر کو چیلنج کیا،   بغاوت میں کوئی افسر یا اہلکار ملوث ہو تو پھر شہباز گل شامل جرم ہو سکتا ہے، استفسار کیا کہ کیا آرمڈ فورسز کی جانب سے کبھی شکایت درج کرائی گئی ، کیا آرمڈ فورسز ایسے کسی لا پرواہ بیان سے متاثر ہو سکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button