تازہ ترینخبریںسیاسیات

وزیراعظم ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے سمرقند پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف  2  روزہ  دورے پر  ازبکستان کے شہر سمرقند  پہنچ گئے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کےاجلاس کے لیے سمرقند پہنچے ہیں  تاہم اب سمر قند ائیر پورٹ سے حضرت خضرکمپلیکس پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم  اپنے دورہ ازبکستان کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت اور اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران مسجد خضر اور اسلام کریموف کے مزار پر بھی جائیں گے۔

 وزیراعظم  شہباز شریف تاجکستان، ازبکستان، ایران،بیلاروس اور کرغستان کے صدور سے علیحدہ علیحدہ جبکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی  ملاقات کریں گے۔

مزید برآں شہباز شریف ازبک صدر کی طرف سے سربراہان ممالک کے اعزاز میں دیے گئے عشائیےمیں شرکت کریں گے اور عشائیے کے بعد ترک صدر اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button