تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی میں بچوں کی پیدائش : یک نہ شد چھ شد

کراچی کے جناح ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

چھ بچوں کو جنم دینے والی 25 سالہ خاتون حنا ناظم کالا پل کی رہائشی ہیں جن کی پہلے بھی ایک اولاد ہے۔

جناح ہسپتال کے شعبہ امراض زچہ و بچہ کی ڈاکٹر عائشہ وارث کا کہنا ہے کہ خاتون جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ میں چیک اپ کے لیے آتی تھیں۔

ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ گزشتہ رات خاتون نے 6 جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا ہے اور پانچ بچے زندہ ہیں، بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعے پیدا ہوئے، بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے انکیوبیٹرز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

خاتون حنا ناظم ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں اور انہوں نے بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے جناح ہسپتال کے عملے  شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button