تازہ ترینتحریکخبریں

ہمیں دیوار سے لگانے کے نتائج بھگتنا پڑیں گے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار سے لگانے کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ان کا فون اور کمپیوٹر اُٹھا لیا گیا۔ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں، خبردار کر رہا ہوں اس کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیلاب کی وجہ سے سیاست سے گریز کا کہا جارہا ہے، دوسری طرف حکومت ہمیں ہراساں کر رہی ہے اور جھوٹے کیسز میں اضافہ کر رہی ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button