تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کراچی: 8 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہری قتل

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں صرف آٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہریوں کو قتل کردیا گیا۔

شہر قائد میں جنوری سے اگست تک آٹھ ماہ میں ساڑھے تین سو شہریوں کو قتل کیا گیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہری اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

سی پی ایل سی ریکارڈ کےمطابق اسٹریٹ کرائم کی اوسط یومیہ ڈھائی سو سے زائد وارداتیں ہوئیں۔

جنوری سے اگست تک آٹھ ماہ میں چھتیس ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں جبکہ اسی عرصے میں پندرہ سو کاریں چھینی گئیں۔

اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں انیس ہزار سے زائد موبائل فون چھیننے کی رپورٹ درج ہوئی۔

جنوری سے اگست کے دوران اغوا برائے تاوان کے آٹھ اور بھتہ خوری کے کیس رپورٹ ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button