
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حوالے سے معنی خیز ٹوئٹ کیا ہے۔
وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران بچاؤ تحریک میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی آج آئندہ مرحلے کا اعلان کرے گی، قوم "آخری گیند” کی طرح آج "آخری جلسے” کیلیے بھی تیار رہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے میں گالم گلوچ اور الزام تراشیوں میں تیزی آئے گی، عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم چلا کر کہتے ہیں ان کے خلاف مائنس ون فارمولا بنایا جا رہا ہے۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان غلط فہمی میں ہیں، ان کو مائنس کرنے میں کسی کو کوئی دلچسپی نہیں۔
عمران بچاؤ تحریک کے دوسرے مرحلے گالم گلوچ الزام تراشیوں میں مزید تیزی آئے گی۔
عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم چلا کر کہتے ہیں ان کے خلاف مائنس ون فارمولا بنایا جا رہا۔ عمران خان بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، ان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں۔ 2/3— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) September 10, 2022