تازہ ترینخبریںپاکستان

سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کو "تصور سے باہر” قرار دے دیا

سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی کو "تصور سے باہر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیے سکھر پہنچے، جہاں وزیراعلیٰ سندھ انھیں بریفنگ دی۔

بریفنگ کے بعد سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ سیلاب سے تباہی تصورسے بڑھ کر ہے سیلاب سے اموات ہوئیں ، املاک کو نقصان پہنچا، جس پر افسوس ہے، ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے وسائل کی کمی ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کواس وقت بڑے پیمانے پر فنڈنگ کی ضرورت ہے، عالمی برادری کومشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دینا چاہیے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پوری دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، دنیا کو موسماتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے مل کر کام کرنے پڑے گا اور آئندہ ایسی تباہ کاریوں سے بچنے کےلیے اقدامات اٹھانے پڑیں گے، ہمیں مزید ایسی آفات کا انتظار نہیں کرسکتے مل کر حل نکالنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، پاکستان کے عوام کی ہر ممکن مدد کریں گے، پاکستان کو بڑے پیمانے پر مدد کی ضرورت ہے، مستقبل میں ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے بھی اقدامات کیےجائیں گے۔

انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مددکریں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیارہیں، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنےکےلیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button