تازہ ترینخبریںسیاسیات

ریاست اور عوام کی طاقت آمنے سامنے ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریاست اور عوام کی طاقت آمنے سامنے ہیں، حکمران غریب مٹاؤ نہیں غریب مکاؤ پالیسی لائے ہے۔

شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان اور قوم کا امتحان ہے، سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں لیکن ڈالر نہیں آ رہے، ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ڈی ایم اپنے بیٹوں کو بانٹ اور غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے، قوم کی برداشت جواب دے گئی ہے، یہ انقلابی نہیں، سیلابی ہیں جو اب تک صوبوں میں گورنر تک نہیں لگا سکے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یوٹرن آگیا ہے اور اب امداد نہیں بلکہ حکم نامے آ رہے ہیں، عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پر بڑی ذمے داری آگئی ہے، شکور شاد کے استعفے کی معطلی سے سارے استعفے معطل ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button