تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پنجاب حکومت بدلنے سے پہلے وفاقی حکومت بدل دینگے، فواد چوہدری کادعویٰ

فواد چوہدری کہتے ہیں حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جاسکتا عمران خان کل اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے، موجودہ حالات پاکستان کو حقیقی آزادی کی طرف لیکر جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت بدلنے سے پہلے ہم وفاقی حکومت بدل دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی میٹنگ کے بعد بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور سینئر پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ آج مرکزی قیادت نے عمران پر اعتماد کا اظہار کیا، عمران خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی، ضمنی الیکشن ملتوی کردیا گیا، پورے ملک میں احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جارہا ہے، عمران خان کیخلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیلئے قوم باہر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے بجلی و تیل کی قیمت میں اضافے پر بھی فوکس ہے، موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت کو مزید وقت نہیں دیا جاسکتا، عمران خان کل گوجرانوالہ میں اپنی مہم کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک بہت بڑا حصہ پانی میں ہے ایسے وقت میں عمران خان پر کیسز بنائے جارہے ہیں، عمران کو نااہل کروا کر انتخابات سے دور کرنے کی کوشش ہورہی ہے، جن حلقوں میں انتخابات ملتوی ہوئے وہاں کوئی سیلاب نہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ یہ مینڈیٹ سے محروم حکومت ہے، یہ عمران خان کو سیاست سے باہر رکھنا چاہتے ہیں، تاکہ پھر الیکشن کی پوزیشن میں آیا جائے، عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان بنانا ری پبلک بن جائے گا، عوام اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات پاکستان کو حقیقی آزادی کی طرف لے جائیں گے، ایک عوام کی منتخب حکومت اقتدار سنھبالے گی، کچھ لوگوں نے ہمیں بتایا کہ وفا داریاں تبدیل کرنے کیلئے کہا گیا ہے، پنجاب حکومت بدلنے سے قبل امید ہے وفاقی حکومت بدلنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے سیکیورٹی اسٹاف نے صحافیوں سے بدتمیزی کی، کل کے پی اور پنجاب کی کابینہ کے ارکان سڑک پر کھڑے رہے، وزیراعظم کی ٹیم نے کیسے کورٹ کو اپنے حصار میں لیا ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button