تازہ ترینخبریںپاکستان

سینیٹ کمیٹی کا افغان مہاجرین کی جانب سے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کا نوٹس

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے پاک افغان میچ کے دوران افغان مہاجرین کی جانب سے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کا نوٹس لے لیا۔

کمیٹی نے نیشنل پریس کلب کے سامنے بیٹھے افغانوں کو مہاجر کیمپوں میں منتقل کرنے کی سفارش بھی کردی۔

سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بیٹھے افغان مہاجرین کی غیرقانونی سرگرمیوں پر بحث کی گئی۔

کمیٹی نے افغان پناہ گزینوں کی جانب سے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کے حوالے سے شہری کی شکایت پر نوٹس لے لیا۔

شہری نے بتایا کہ افغان پناہ گزین پاکستانی مظاہرین کو بھی ہراساں کرتے رہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد یہ مہاجرین پاکستان آئے۔

نیشنل پریس کلب کے سامنے موجود افغان مہاجرین کی تعداد چارسو کے قریب ہے۔ انہیں زبردستی اٹھایا گیا تو انسانی حقوق کا مسئلہ بن جائے گا۔

ارکان نے افغان پناہ گزینوں کو مہاجر کیمپوں میں شفٹ کرنے کی سفارش کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button